امریکہ ،بستر پر لیٹے رہنے کے18ہزارڈالر

news-1415696477-8352ویسے تو آرام پسند اور کام سے جی چرانے والے افراد کو ملازمت کرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ایک امریکی شخص کی تو قسمت ہی نرالی ہے۔جی ہاں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اینڈریو نامی ان صاحب کو 70دن کے لئے صرف بستر پر لیٹے رہنے کے لئے 18 ہزار ڈالر ادا کئے جائیں گے۔زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ پیسہ تجربات کے سلسلے میں لٹایا جا رہا ہے جس میں انسانی جسم پر کشش ثقل کے اثرات جاننے کے لئے تحقیق کی جارہی ہے۔واضح رہے ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر اس جاب کے لئے آن لائن فارم جاری کیا تھا جس کے بعد25 ہزار لوگوں نے اپلائی کیا اور قرعہ اینڈریو سمیت 54 لوگوں کے نام نکلا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*