متحدہ عرب امارات حکومت کی وزارت لیبر نے ایک نئے پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے 2500 ملازمین کے مملکت میں پہنچنے سے پہلے ٹیسٹ لئے جائیں گے اور پھر تعمیراتی شعبے میں ان کی ملازمت کے دوران بھی ان کے ٹیسٹ جاری رکھے جائیں گے۔وزیر برائے لیبر سقرگوباش کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد پاکستان، بھارت اور فلپائن سے آنے والے ملازمین کے ٹیسٹوں کی بنیاد پر نئی پالیسی وضع کرنا ہے تاکہ مستقبل میں بہتر ملازمین کا انتخاب کیا جاسکے اور مزید یہ کہ اس پروگرام سے ملازمین کو بہتر تربیت اور مہارت حاصل کرنے کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔ملازمین کو ان کے اپنے ممالک میں ٹیسٹ لے کر منتخب کیا جائے گا، انہیں تعمیراتی شعبے میں کام دیا جائے گا اور پھر دوران ملازمت ان کی مزید تربیت کی جائے گی، ٹیسٹ لئے جائیں گے اور ان کی بنیاد پر تجربے کے سرٹیفکیٹ بھی دئیے جائیں گے تاکہ یہ ملازمین جب اپنے وطن واپس جائیں تو سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر اچھی ملازمت حاصل کرسکیں۔
Be the first to comment