سعودی عرب: تین ہفتوں میں چھٹے پاکستانی کا سر قلم

rrrسعودی عرب نے ہیروئین کی اسمگلنگ کرنے پر جمعرات کو ایک پاکستانی امین اللہ زر گل کا سر قلم کر دیا۔سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ زرگل پر اپنے جسم کے اندر ہیروئن چھپا کر اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا جس کے بعد ریاض میں ان کی سزا پر عمل درآمد ہو گیا۔سعودی عرب میں 15اکتوبر کے بعد سے 6پاکستانی منشیات اسمگلروں کا سر قلم کیا جا چکا ہے۔رواں سال اب تک 65 لوگوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت ’لوگوں اور معاشرہ کیلئے نقصان کا سبب‘ بننی والی منشیات کے خلاف ایک جنگ لڑ رہی ہے۔اقوام متحدہ کے ایک آزاد ماہر کرسٹوف ہینز نے ستمبر میں سعودی عرب پر سزائے موت پر عمل درآمد فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ایسے کیسوں میں تشدد کی مدد سے اعتراف جرم کرایا جاتا ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*